سکھر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ایک ملزم گرفتار
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین ۔یوز)سکھر کے سی سی سیکشن تھانے کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق، 13 مئی 2026 کو ASI رحمت اللہ ابڑو نے پولیس پارٹی کے ہمراہ گشت کے دوران شالیمار علاقے میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر موقع پر پہنچے۔ جہاں ملزمان کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق، کارروائی کے دوران ملزم جواد علی شاہ کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گرفتار ملزم کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے مبینہ طور پر 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس نے ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹنس ایکٹ 2024 کی دفعہ 9(1)C کے تحت مقدمہ نمبر 154/2026 درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی تلاشی جاری ہے اور مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔