15

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز) تعلیمی بورڈ سکھر کے ڈپٹی کنٹرولر و

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز) تعلیمی بورڈ سکھر کے ڈپٹی کنٹرولر و بزرگ سیاستدان سید خورشید احمد شاہ کے پی اے عبدالمجید کھوکھر مدت ملازمت مکمل ہونے پر عہدے سے ریٹائر ہوگئے. مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی جانب سے عبدالمجید کھوکھر کو ریٹائرمنٹ پر مبارک باد دی جارہی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے. گزشتہ روز شہری اتحاد پنوعاقل کے چیئرمین و پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما مولانا محمود احمد چاچڑ، عبدالشکور خان لکھن ودیگر نے عبدالمجید کھوکھر سے ملاقات کی، پھولوں کا ہار پہنایا. اس موقع پر انہوں نے عبدالمجید کی تعلیم کے فروغ معیار تعلیم کی بہتری کے لئے دوران ملازمت کئے جانیوالے اقدامات کو سراہا اور مستقبل میں ان کے لئے نیک خواہشات و تمناؤں کا اظہار کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں