سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین۔ زیدی دعا ان ماہرین نیوز) چیف سردار جاگن خان بھیو نے دی بیسٹ آف سکھر آرگنائزیشن کے چیف پیٹرن ملک محمد رضوان الحق کی جانب سے دی گئی پرتکلف چائے کی دعوت میں ان کے آفس پہنچ کر شرکت کی۔ اس موقع پر سردار جاگن خان بھیو نے ملک محمد رضوان الحق کو پھولوں کا خوبصورت گلدستہ پیش کیا اور ان کی سماجی و فلاحی خدمات کو سراہا۔تقریب میں سردار صاحب کے ہمراہ آنے والے آغا اسفند خان کا بھی پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملک محمد رضوان الحق نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سندھی ٹوپی، اجرک اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر ملک محمد رضوان الحق کے صاحبزادے ملک محمد فہد رضوان بھی موجود تھے جبکہ دی بیسٹ آف سکھر آرگنائزیشن سکھر کے عہدیداران اور ممبران کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
ملاقات کے دوران انسانیت کی خدمت، سماجی بھلائی، نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے کر انسانیت کی خدمت کے مشن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]