16

سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن: پانچ ملزمان گرفتار، منشیات و شراب برآمد

سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن: پانچ ملزمان گرفتار، منشیات و شراب برآمد

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین۔ زیدی دعا ان لاین ۔یوز)سکھر پولیس نے ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے مختلف تھانوں کی حدود میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 05 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات (چرس) اور شراب کی بوتلیں بھی برآمد کرلیں۔ایس ایچ او تھانہ پنوعاقل نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تین بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، جن کا نام آئی آر (انٹیلی جنس رپورٹ) میں بھی شامل تھا۔· ملزم شفقت عرف شفوں چاچڑ کے قبضے سے 1100 گرام منشیات چرس برآمد۔· ملزمان رام کمار اور بیشام لال کے قبضے سے 1000 گرام چرس برآمد۔تینوں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں:FIR نمبر 111/2026، دفعات 9(1)3C CNS ایکٹ، تھانہ پنوعاقل
· FIR نمبر 112/2026، دفعات 9(1)3B CNS ایکٹ، تھانہ پنوعاقل ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم ضمیر احمد منگی کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے 03 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ملزم کے خلاف پروہیبنشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ FIR نمبر 88/2026، دفعات 3/4 PEHO، تھانہ بی سیکشن تھانہ آباد کی حدود میں بھی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم عنایت اللہ شیخ کو گرفتار کیا۔ اس کے قبضے سے 04 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا:FIR نمبر 76/2026، دفعات 3/4 PEHO، تھانہ آباد

ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے ان کامیاب کارروائیوں پر پولیس ٹیم کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے شاباشی کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی برائیوں کے خلاف یہ کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور علاقے کو منشیات اور شراب جیسی لعنتوں سے پاک کیا جائے گا۔شہریوں نے بھی پولیس کی ان کارروائیوں کو سراہتے ہوئے مزید سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں