11

ڈی ایچ او چارسدہ ڈاکٹر حماد کا کیٹیگری ڈی ہسپتال جمال آباد کا دورہ۔

ڈی ایچ او چارسدہ ڈاکٹر حماد کا کیٹیگری ڈی ہسپتال جمال آباد کا دورہ۔

دورے کے دوران ڈی ایچ او ڈاکٹر حماد نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر حماد نے ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈاکٹر حبیب احمد، ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر حمزہ منیر، اور ایل ایچ ڈبلیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شوان اقبال کے ہمراہ کیٹیگری ڈی ہسپتال جمال آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کیٹیگری ڈی ہسپتال جمال آباد ڈاکٹر افشاں سلیم بھی موجود تھیں۔دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات جن میں Casualty، او پی ڈی، وارڈز، ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ، ایکسرے سیکشن اور الٹراساؤنڈ یونٹ کا معائنہ کیا گیا۔معائنے کے دوران درج ذیل امور کا جائزہ لیا گیا:ایمرجنسی مریضوں کے لیے تمام بنیادی ادویات کی دستیابی کو چیک کیا گیا، جو تسلی بخش پائی گئی۔او پی ڈی میں تمام کنسلٹنٹس اپنی ڈیوٹی پر موجود پائے گئے۔ وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ فعال پایا گیا اور مریضوں کو خدمات فراہم کی جا رہی تھیں۔ایکسرے اور الٹراساؤنڈ مشینیں فنکشنل پائی گئیں اور تشخیصی سہولیات جاری تھیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر حماد نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کیٹیگری ڈی ہسپتال جمال آباد کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ:
تمام عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔تمام ملازمین کو Facial Recognition Application (Smart Attendance) میں فوری طور پر شامل کیا جائے۔
ہسپتال میں صفائی، ڈسپلن اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ایمرجنسی اور او پی ڈی سروسز کو ہر وقت فعال رکھا جائے تاکہ عوام کو بروقت طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام عملہ حکومتی ہدایات کے مطابق اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں