لائیو اسٹاک کلاس فور ملازمین کی سیکرٹری لائیو اسٹاک ظریف المعانی سے اہم میٹنگ۔
میٹنگ میں کلاس فور ملازمین کے درپیش مسائل اور مطالبات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لائیو اسٹاک کلاس فور ملازمینِ کی سیکرٹری لائیوسٹاک خیبرپختونخوا ظریف المعانی کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں کلاس فور ملازمین کے درپیش مسائل اور مطالبات پر تفصیلی بات چیت کی گئی اس موقع پر کلاس فور ملازمین کا کہنا تھا کہ کلاس فور ملازمین کی پروموشن جلد از جلد کی جائے اور رسک الاؤنس دیا جائے۔ملازمین کا کہنا تھا کہ کیٹل اینڈ ڈیری فارم الاؤنس بحال کیا جائے۔اور چارسدہ سے ہری چند فارم ٹرانسفرز بند کی جائیں۔ اور سروس رول مرتب کیے جائیں۔اور اس کے ساتھ ساتھ اپ گریڈیشن کے معاملات حل کیے جائیں۔تمام کلاس فور ملازمین نے سیکرٹری لائیوسٹاک ظریف المعانی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ملازمین کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے لیے مثبت یقین دہانی کروائی۔