25

ڈیرہ گوندلاں میں بجلی کا میٹر چوری، مقدمہ درج کر کے نامعلوم چور گرفتار کیا جائے اور میٹر برآمد کیا جائے

ڈیرہ گوندلاں میں بجلی کا میٹر چوری، مقدمہ درج کر کے نامعلوم چور گرفتار کیا جائے اور میٹر برآمد کیا جائے

منڈی بہاءالدین(ملک رؤف زبیر) ڈیرہ گوندلاں شہیدانوالی روڈ پر واقع بھٹہ سے رات گئے نامعلوم چور بجلی کا میٹر چوری کر کے لے گئے۔ متاثرہ شہری حاجی مظہر اقبال گوندل نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے، تاہم تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ حاجی مظہر اقبال گوندل نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری مقدمہ درج کر کے نامعلوم چور کو گرفتار کیا جائے اور چوری شدہ میٹر برآمد کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ان کی بکریاں چوری ہو چکی ہیں جبکہ دکان سے نامعلوم چور جمع پونجی بھی چوری کر کے لے گئے تھے، لیکن آج تک کوئی برآمدگی نہیں ہو سکی۔ اب بجلی کا میٹر چوری ہونے کے بعد وہ بہت پریشان ہیں ۔ حاجی مظہر اقبال گوندل نے ڈی پی او منڈی بہاءالدین اور دیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں