ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کا دورہ میونسپل کمیٹی ہارون آباد میں کھلی کچہری کا انعقادتفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور، غازی محمد صلاح الدین نے ضلع بہاولنگر کا ایک روزہ دورہ کیا۔ دورے کا بنیادی مقصد “کھلی کچہری” کے ذریعے عوامی شکایات کا براہِ راست ازالہ اور پولیسنگ کے معیار کا جائزہ لینا تھا۔آر پی او غازی محمد صلاح الدین نے میونسپل کمیٹی ہارون آباد میں ایک عوامی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران، ایس پی انویسٹیگیشن فیاض احمد، متعلقہ سرکل کے ایس ڈی پی او اورایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران اسپیشل برانچ سکیورٹی برانچ سول ڈیفنس ریسکیو ٹیم جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد نے بھی شرکت کی۔ کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے اپنے مسائل تحریری و زبانی طور پر آر پی او کے سامنے پیش کیے۔آر پی او بہاولپور نے سائلین کے مسائل انفرادی طور پر سنے اور متعدد شکایات پر موقع پر موجود افسران کو متعین وقت کے اندر حل کرنے کے سخت احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تفتیش میں تاخیر اور غیر ضروری التوا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آر پی او غازی محمد صلاح الدین کا کہنا تھا کہ:”وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنا ہے۔ حل طلب معاملات کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر فوری یکسو کیا جا رہا ہے تاکہ مظلوم کی دادرسی یقینی بنائی جا سکے۔”جبکہ ڈی پی او محمد عمران نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آر پی او کی جانب سے دی گئی ہدایات پر من و عن عمل درآمد کرایا جائے گا۔
(پبلک ریلیشن آفیسر)
دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر
نوابشاہ(بیورورپورٹ)ایس ڈی او آبپاشی سب ڈویژن دوڑ کی مبینہ سرپرستی،ریٹائرڈ داروغہ نے کاشتکاروں
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) شہر اور گردونواح میں ایل پی جی مافیا بے لگام، گیس مہنگے
خوشاب کے دو فرض شناس اسسٹنٹ کمشنرز کی عوامی خدمت کو خراجِ تحسین
سکھرسے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے مطابق خبر دے رھے ھیں سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ان لاین نیوز سندھ کی تاریخ میں پہلی دفعہ بلکہ پاکستان میں