منشیات کے اڈے یا موت کے ہرکارے ساہیوال تھانہ غلہ منڈی کی حدود ڈسپنسری روڈ باہر والا اڈہ 90 نائن ایل محلہ نور پارک قبرستان و دیگر متعدد مقامات پر منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ شدت اختیار کر گیا پولیس تھانہ غلہ منڈی کی خاموشی سمجھ سے بالاتر
منشیات کے اڈے یا موت کے ہرکارے
ساہیوال تھانہ غلہ منڈی کی حدود ڈسپنسری روڈ باہر والا اڈہ 90 نائن ایل محلہ نور پارک قبرستان و دیگر متعدد مقامات پر منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ شدت اختیار کر گیا پولیس تھانہ غلہ منڈی کی خاموشی سمجھ سے بالاتر
ساہیوال) سے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی زیر قیادت ساہیوال پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کریک ڈاؤن جاری لیکن تھانہ غلہ منڈی کی حدور حدود ڈسپنسری روڈ باہر والا اڈہ 90 نائن ایل محلہ نور پارک قبرستان و دیگر متعدد مقامات پر منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ شدت اختیار کر چکا ہے روازنہ کی بنیاد تھانہ غلہ منڈی کی حدود کی مین شاہراہوں گلی محلوں و دیگر مقامات پر سینکڑوں ہیلی کاپٹر پرواز بھرتے نظر آتے ہیں لمحہ فکریہ یہ کہ تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں منشیات فروشوں کو کچھ قلم فروشوں کی پشت پناہی حاصل ہے تھانہ غلہ منڈی پولیس کی جانب سے کچھ منشیات فروشوں کو 9 سی کے مقدمات چالان کر کے انہیں کیفرِ کردار تک بھی پہنچایا گیا لیکن لمحہ فکریہ یہ ہے کہ منشیات فروشوں کو اگر گرفتار کر کے چالان کر دیا گیا ہے تو منشیات کہا سے آ رہی ہے کیوں پولیس تھانہ غلہ منڈی ان منشیات فروشوں کو پکڑنے سے قاصر ہے روازنہ کی بنیاد پر سینکڑوں نوجوانوں منشیات کے استعمال سے اپنی جان کی بازی ہار رہیں ہیں عوام الناس نے آئی جی پنجاب آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد سے فوری طور پر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والے قلم فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔