October 28, 2026

*اوکاڑہ ،،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ ( )چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات وقت کی ضرورت ہے ویکٹر سر ویلینس کرنے والی ٹیموں کا کام انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہاٹس سپاٹس کی نگرانی اور انسداد

IMG-20240928-WA0168

*اوکاڑہ ،،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ ( )چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات وقت کی ضرورت ہے ویکٹر سر ویلینس کرنے والی ٹیموں کا کام انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہاٹس سپاٹس کی نگرانی اور انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملدر آمد تمام سرکاری اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملد رآمد سے ہی ڈینگی سے بچا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صداررت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ممبران انسداد ڈینگی کمیٹی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سر براہان نے شرکت کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احمد کمال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں ہاٹس سپاٹس کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ویکٹر سر ویلنس کا کام تواتر سے جاری ہے انہوں نے بتایا کہ ضلع میں انسداد ڈینگی کے لئے پنجاب حکومت کی ہدایات پر عملد رآمد کو یقینی بنا یا گیا ہے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے ہدایت کی کہ سرکاری افسران اپنے سرکاری دفاتر اور زیر انتظام عمارتوں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی اہتمام کریں نشیبی جگہوں سے پانی خشک کر کے جگہ کو مٹی سے پر کریں تاکہ بارش کا پانی نہ کھڑا ہو انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے پھیلاؤ کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی کیا جا سکتا ہے اور اس کے لئے ہمیں مشترکہ کاوشیں کرناہیں۔