نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی شھید بینظیر آباد رینج، فیصل بشیر میمن کا ایس ایس پی نوشہرو فیروز کے ھمراہ ضلع نوشہروفیروز کی تحصیل کنڈیارو کا دورہ ، زیرِ تعمیر ماڈل پولیس تھانے کا تفصیلی معائنہ دورے کے موقع پر متعلقہ افسران نے ڈی آئی جی شھید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن کو تعمیراتی کام، سیکیورٹی انتظامات اور جاری ترقیاتی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے تعمیراتی معیار، رفتار اور سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ تعمیراتی کام کو مقررہ وقت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر پولیس سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تھانے عوام کو بہتر ماحول اور مؤثر پولیسنگ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں شفافیت اور معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔دورے کے دوران پولیس افسران اور متعلقہ عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]