نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ٹاؤن کمیٹی دوڑ کا منفرد احتجاج رنگ لے آیا، واپڈا انتظامیہ نے زیرو لوڈشیڈنگ معاہدے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی
ٹاؤن کمیٹی دوڑ کی جانب سے کیا گیا منفرد احتجاج بالآخر کامیاب ثابت ہوا۔ واپڈا انتظامیہ نے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت سے رابطہ کرتے ہوئے شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر مکمل قابو پانے اور قبل ازیں طے پانے والے زیرو لوڈشیڈنگ معاہدے پر مؤثر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی۔
چیئرمین ٹاؤن کمیٹی چوہدری وسیم افضل راجپوت کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے جلد ریلیف فراہم کیا جائے گا اور واپڈا حکام کی جانب سے صورتحال بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات شروع کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل شہر میں زیرو لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ہونے والے معاہدے پر مختصر مدت تک عملدرآمد کیا گیا، تاہم بعد ازاں واپڈا حکام کی جانب سے دوبارہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، جس پر شہریوں میں شدید بے چینی اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔شہریوں کی مسلسل شکایات اور بجلی کی بدترین صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی ہدایت پر ٹاؤن کمیٹی کی گاڑیوں کے ذریعے شہر کا کچرا اٹھا کر واپڈا آفس کے مرکزی گیٹ کے سامنے رکھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران واپڈا عملہ دفتر سے غائب رہا، جبکہ مشتعل شہریوں نے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔
گجرات ( )••••• نادرا افس گجرات میں ھولناک قتل کی واردات ــــــــــــــ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے پنجاب ڈویلپمنٹ
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی شھید بینظیر آباد رینج، فیصل بشیر میمن کا ایس ایس پی نوشہرو فیروز کے ھمراہ ضلع نوشہروفیروز کی تحصیل
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ٹاؤن کمیٹی دوڑ کا منفرد احتجاج رنگ لے آیا، واپڈا انتظامیہ نے زیرو
*مودی کی بھارتی عوام سے سونا نہ خریدنے اور شادیاں ملتوی کرنے کی اپیل*