خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری بیوٹیفکیشن پلان کے کاموں کا جائزہ لینے کے حوالے سے کلمہ چوک اور تحصیل آفس روڈخوشاب کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے بیوٹیفکیشن پلان اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری کاموں اور بیوٹیفکیشن کے کاموں کی حدود میں محکمہ واپڈا کے کھمبوں ،پول اوربجلی کی تاروں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب کو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے افسران اورمحکمہ واپڈا فیسکو کے آفیسر عبدالرحیم نے بریف کیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن کے کاموں میں حائل رکاوٹوں کو فوری دورکیا جائے اور کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے متعلقہ محکمے اپنے بھر پور تعاون یقینی بنائیں۔ اس موقع پراے ڈی سی آر عبداللہ خان،اے سی خوشاب چوہدری ضیاءاللہ،سی ای او ایم سی خوشاب ،فیسکو ودیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر اور اے ڈی سی آر عبداللہ خان نے جوہرآباد مظفر گڑھ روڈ ہموکہ موڑ کیٹل منڈی کے لیے مختص جگہ کا معائنہ کیا ۔اے سی خوشاب چوہدری ضیاءاللہ نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو کیٹل منڈی مویشیاں بارے بریف کیا ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے آہیر کالونی جوہرآباد کا وزٹ کیا ۔اس موقع پراے ڈی سی آر،اور اے سی خوشاب کے علاوہ محکمہ ایجوکیشن کے افسران موجود تھے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]