*مودی کی بھارتی عوام سے سونا نہ خریدنے اور شادیاں ملتوی کرنے کی اپیل*
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کو سونا نہ خریدنے اور پیٹرول کم استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ شادیاں بھی ملتوی کرنے کا مشورہ دے دیا۔
حیدرآباد میں عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے عوام پر زور دیا کہ وہ پیٹرول اور ڈیزل کا استعمال کم کریں، پبلک ٹرانسپورٹ کو استعمال کریں جہاں ممکن ہو میٹرو اور دیگر عوامی ذرائع آمد و رفت استعمال کریں اور جہاں پرائیویٹ گاڑیوں کا استعمال ناگزیر ہو وہاں کارپولنگ کو فروغ دیں حتیٰ کہ شادیاں غیر ملکی سفر بھی ملتوی کیا جائے اور غیر ضروری زرمبادلہ کے اخراجات سے گریز کریں۔
یہ اپیل ایسے وقت میں کی گئی ہے جب عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافے نے بھارت کی زرمبادلہ کی شرح اور مجموعی معیشت پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے۔