9

*لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ، خاتون سمیت 8 افراد شہید، کئی زخمی*

*لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ، خاتون سمیت 8 افراد شہید، کئی زخمی*

لکی مروت: لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار پھاٹک میں دھماکہ ہو گیا، دو ٹریفک اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔

پولیس کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا ہو سکتا ہے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کیا جا رہا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں 7 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سرائے نورنگ بم دھماکے میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے، ایل ایچ سی راحت اللہ اور عادل جان دونوں دھماکے میں جاں بحق ہوئے، ریسکیو 1122 نے شہید اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک خاتون بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی ہیں، جس کے بعد شہدا کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

ادھر بنوں کے علاقے فتح خیل میں ریڑہ پل کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں