*راولپنڈی: گھر سے 29 لاکھ روپے چوری کرنے والی ملازمہ ساتھی سمیت گرفتار*
راولپنڈی میں گھر سے 29 لاکھ روپے چوری کرنے والی ملزمہ کو پولیس نے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق چوری کا مقدمہ 2 مئی کو تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملازمہ والدین کے ہمراہ سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھی۔
پولیس کے مطابق ملازمہ نے ساتھی کے ساتھ مل کر چوری کی واردات کا اعتراف کرلیا۔