9

*جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف اسلام آباد میں بڑے احتجاج کا اعلان*

*جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف اسلام آباد میں بڑے احتجاج کا اعلان*

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرینگے اور ہڑتال کا آپشن بھی موجود ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ کےمطابق تیل کی قیمت 271 بنتی ہے مگر 117 روپے لیوی اور دیگر ٹیکسز لگاکر عوام کو 401 روپے فی لیٹر پیٹرول مل رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بھارت اور بنگلا دیش میں قیمتیں نہیں بڑھیں، جنگ کے اثرات کیا صرف پاکستان پر ہی پڑ رہے ہیں؟

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 15 مئی کو اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف بڑا احتجاج کریں گے جبکہ ہڑتال اور پہیہ جام کا آپشن بھی موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں