پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر
پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ڈپٹی کمشنر چارسدہ
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 7 مئی کو پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل طیارے گرا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی شاہینوں کی فضائی برتری ناقابلِ تسخیر ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔آمین