ڈی سی صوابی طارق اللہ خان کے ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر یمین ثناء کی تعزیتی ملاقات۔
عوام خراب موسمی حالات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ڈاکٹر یمین ثناء
ٹوپی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر صوابی طارق اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر تعزیتی ملاقات,گزشتہ روز آنے والے شدید طوفان اور خراب موسمی صورتحال کے باعث ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ڈپٹی کمشنر صوابی طارق اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء متاثرہ خاندان کے گھر پہنچیں اور اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ڈاکٹر یمین ثناء نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خراب موسمی حالات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔