ٹھٹھہ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹھہ کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس صدر علی اکبر دلوانی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں سرپرستِ اعلیٰ نظیر احمد قریشی، جنرل سیکریٹری نثار احمد گندرو، سینئر نائب صدر انیس احمد ہلایو، نائب صدر نواب شفیق احمد عابدانی، جوائنٹ سیکریٹری ارشاد عمر گندرو، انفارمیشن سیکریٹری سید شیر علی شاہ، خزانچی لالا شعیب پٹھان اور ورکنگ کمیٹی کے اراکین ہریش کمار، یارو شاہ، محمد موسیٰ سبز پوش، حاجن نوتیار، حیدر بھٹی، شاہزیب شیخ، میڈم صابرہ قریشی، زاہد شیخ، قربان علی مگسی، علی محمد درس، حمید چنڈ، عزیز شیخ، شہریار صدیقی، حیدر شورو اور ایوب درس سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران صحافی برادری کو درپیش مسائل، تنظیمی امور، صحافتی ذمہ داریوں اور باہمی اتحاد کے فروغ پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ صحافت ایک مقدس اور ذمہ دارانہ پیشہ ہے، جس میں سچائی، غیر جانبداری اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اجلاس میں پریس کلب کی کارکردگی، مستقبل کے لائحہ عمل اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ، آزاد صحافت کے فروغ اور صحافیوں کی فلاح کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
اجلاس کے اختتام پر صحافیوں کے درمیان اتحاد و اتفاق برقرار رکھنے اور مثبت صحافت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی
ہارون آباد (سٹی رپورٹر)محرم الحرام میں ذمہ دارانہ صحافت پر سید نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام
فیصل آباد۔۔۔۔۔۔ تحفظ ناموس رسالتﷺو ختم نبوت ﷺھمیں جان سے زیادہ عزیز ھے۔یوم احتجاج کے موقع پر المصطفی
نوابشاہ(بیورورپورٹ)ایس ڈی او آبپاشی سب ڈویژن دوڑ کی مبینہ سرپرستی،ریٹائرڈ داروغہ نے کاشتکاروں
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) شہر اور گردونواح میں ایل پی جی مافیا بے لگام، گیس مہنگے