نوابشاہ(بیورورپورٹ) ڈویژنل سپرٹنڈنٹ پاکستان ریلویز سکھر فرمان غنی سے ویلفیئر کمیٹی دوڑ کے رہنما رضوان بھٹی کی ملاقات،ڈویژنل سپرٹنڈنٹ نے ویلفیئر کمیٹی کی درخواست پر دوڑ ریلوے اسٹیشن پررحمان بابا اور علامہ اقبال ایکسپریس ٹرینوں کے اسٹاپ اور بکنگ کوٹہ کے لئے ریلوے ہیڈکوآرٹر سفارش ارسال کردی،تفصیلات کے مطابق ویلفیئر کمیٹی دوڑ کے رہنما رضوان بھٹی نے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ پاکستان ریلویز سکھر فرمان غنی سے ڈویژنل ہیڈکوآرٹر سکھر میں ملاقات کی اور انہیں ضلع شہید بینظیر آباد کے اہم تجارتی شہر دوڑ میں اہم مسافر ٹرینوں کے اسٹاپ نہ ہونے اور شہریوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا،اور انہیں رحمان بابا47 اپ اور48 ڈاؤن اور علامہ اقبال ایکسپریس9 اپ اور10 ڈاؤن کے اسٹاپ اور بکنگ کوٹہ کے لئے درخواست پیش کی،جس پر ڈویژنل سپرٹنڈنٹ پاکستان ریلویز سکھر فرمان غنی نے ڈی سی او سکھر کو فوری اقدامات کے احکامات دیئے،اور اس سلسلے میں ڈی سی او سکھر کی جانب سے پاکستان ریلویز ہیڈکوآرٹر لاہور کو لیٹر ارسال کردیا گیا ہے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]