ٹھٹھہ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
ایوان صحافت ٹھٹھ مکلی
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گھوڑاباڑی سورٹھ مظہر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گھوڑاباڑی میں آئندہ پولیو مہم کے سلسلے میں فرنٹ لائن ورکرز اور ایریا انچارجز کی جاری تربیتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے تربیتی عمل، حاضری اور مجموعی انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ تربیت کو مزید مؤثر، منظم اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے وقت کی پابندی، نظم و ضبط اور شرکاء کی فعال شرکت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے فیلڈ عملے کی معیاری تربیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے-
اسسٹنٹ کمشنر نے تمام متعلقہ افسران و عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں تاکہ مہم کے دوران بہترین نتائج حاصل کیے جا سکیں۔