عیدالاضحٰی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی سربراہی میں اجلاس منعقد۔
منعقدہ اجلاس میں ضلعی تمام سرکاری محکموں کے سربراہان نے بھرپور شرکت کی۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چارسدہ میں عید الاضحٰی کے پر مسرت موقع پر عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ڈپٹی کمشنر چارسدہ چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے تمام متعلقہ حکام کو عید سے قبل تمام تیاریاں مکمل کرنے اور سیاحتی مقامات پر ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔اجلاس جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ، تمام اسسٹنٹ کمشنران، محکمہ پولیس ، ایریگیشن، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، سوشل ویلفیئر اور محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے کے سربراہان نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے چارسدہ پولیس کو حصوصی ہدایت جاری کی گئی کہ وہ عید سے قبل اور عید کے دنوں میں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائیں ، شہر کے تمام چھوٹے بڑے مساجد میں نماز عید کے دوران پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے ،اسی صورت تمام سیاحتی مقامات پر بھی عید کے دنوں میں سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔ دوسری جانب محکمہ واپڈا کو عید کے دنوں میں غیر ضروری لوڈ شیڈنگ سے گریز کرنے اور عوام بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائے ۔ اسی طرح ضلع کے تمام چھوٹے بڑے ہسپتال میں 24گھنٹے ڈاکٹروں سمیت پیرامیڈیکس سٹاف کی موجودگی کوبھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ اسی طرح اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ٹی ایم اے کو حصوصی ہدایت جاری کی گئی کہ وہ عید الاضحٰی کی صفائی کو یقینی بنائیں تاکہ عید کے دوران شہریوں کو پاک صاف ماحول میسر ہوں ۔