9

اصل کہانی سامنے آگئی : ن لیگی ایم پی اے ایوب خان گادھی کے ڈیرے پر فائیر۔نگ اور 4 افراد کا ق۔ت۔ل

اصل کہانی سامنے آگئی : ن لیگی ایم پی اے ایوب خان گادھی کے ڈیرے پر فائیر۔نگ اور 4 افراد کا قتل بھائی مسعود گادھی نے ساری کہانی بتا دی ۔۔۔۔ 9 ماہ قبل علاقے میں ایک پولیس مقابلے میں باپ بیٹا مارے گئے تھے ۔ مرنے والے 100 کے قریب مقدمات میں ملوث خطرناک مجرم اشتہاری تھے ۔ انکے لواحقین نے اس نقصان کا ذمہ دار ایوب خان گادھی کو ٹھہرایا کہ حکومت میں ہونے کے باوجود انہوں نے ملزمان کی مدد نہ کی اور انہیں پولیس کے چنگل سے آزاد کیوں نہ کروایا ۔ دوسرے لفظوں میں ملزمان کی موت کا ذمہ دار ایم پی اے ایوب گادھی کو ٹھہرایا گیا ۔ گزشتہ شب ایوب خان گادھی انکے بھائی اپنے ڈیرے پر بیٹھے تھے اور علاقہ کے 20 سے 30 لوگ ڈیرے پر اپنے مسائل شکایات کے سلسلہ میں آئے ہوئے تھے جب ڈیرے کے گیٹ پر دو گاڑیاں آکر رکیں اور اندھا دھند فائیر۔نگ شروع ہو گئی ۔ اس فائیر۔نگ میں 1 شخص موقع پر جب کہ 3 ہسپتال جا کر جان بحق ہوئے ایم پی اے ایوب گادھی کو 5 گو۔لیان لگیں ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایوب گادھی کے جسم سے تین گو۔لیاں نکال لی گئیں اور پھر انہیں لاہور ریفر کردیا گیا جہاں انکی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔ مسعود خان گادھی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نامزد ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔۔۔ پولیس مسلسل ریڈ کررہی ہے سی سی ڈی بھی حرکت میں ہے امید ہے ملزمان کی جلد گرفتاری ممکن ہو جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں