خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس منقعد ہوا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن خوشاب محمد عیسٰی لالی ،اسسٹنٹ محکمہ ایجوکیشن محمد قاسم ،ڈی ای اوز ، اور ایجوکیشن کے متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی صدارت میں محکمہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی،صفائی انتظامات، اساتذہ کی کل تعداد ، خالی آسامیوں اور ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم ،طلباء وطالبات کی تعداد ،بجٹ ودیگر ایشو کے بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا علاوہ ازیں سی ای او ایجوکیشن محمد عیسٰی لالی نے ضلع خوشاب کے سکولوں کی کارکردگی کے علاوہ اساتذہ کی تعداد اور آسامیوں میں کمی ،بچوں کی کلاسز اور تعداد کے تناسب و اعداد شمار ویگر معاملات بارےتفصیل سےبریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ تعلیمی میدان میں سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی تعلیمی معیار میں بہتری لائی جائے اور کہا کہ تحصیل سطح پر سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلہ فری مہم کمپیئن چلائی جائے لوگوں کا رُجحان سرکاری سکولوں کی طرف متوجہ اور دلچسپی لانے کے لیے کوششوں کو تیز کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ اپنا نمایاں کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے سکولوں میں صفائی انتظامات بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جس پر من وعن عمل کیا جائے اور ضلع بھر کے سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ کی جائے۔ علاوہ ازیں ضلع بھر اور چاروں تحصیلوں میں انرولمنٹ ایکٹویٹی کے حوالے سے تمام تفصیلات ڈپٹی کمشنر آفس سے شیئر کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب کے احکامات کی روشنی میں معیار تعلیم بہترطریقے سےاُجاگر کرنے اورلوگوں میں آگاہی کے حوالے سے پینا فلیکسز آویزاں کی جائیں ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]