سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے پاراچنار میں خواتین ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔
جہاں پر ساجد حسین طوری نے زیر تربیت طالبات اور اساتذہ سے تفصیلی ملاقات کی۔
پاراچنار(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے پاراچنار میں خواتین ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا جہاں پر زیر تربیت طالبات اور اساتذہ سے تفصیلی ملاقات کی اس موقع پر طلبہ کو درپیش مشکلات سن کر ان کے ازالے کی مکمل یقین دہانی کرائی ساجد طوری نے دورے کے دوران طالبات اور اساتذہ سے انفرادی طور پر گفتگو کی اور سینٹر کی سہولیات کا جائزہ لیا طالبات نے بنیادی سہولیات آلات کی کمی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا جن پر ساجد طوری نے فوری توجہ دینے اور حل نکالنے کا وعدہ کیا انہوں نے کہا کہ “لڑکوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کی تعلیم اور ہنر مندی پر بھی ان کا خصوصی فوکس ہے انشاء اللہ خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جو پاراچنار جیسی دور دراز علاقوں میں تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے
ساجد طوری نے مزید کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز خواتین کی معاشی خودمختاری اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور نجی شعبے مل کر ایسے منصوبوں کو وسعت دیں گے تاکہ علاقے کی لڑکیاں ہنر سیکھ کر اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ طالبات کی شکایات کا ازالہ جلد از جلد کیا جائے اور سینٹر کو جدید آلات سے آراستہ کیا جائے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی کابینہ کے اراکین بھی ساجد حسین طوری کے ہمراہ تھے۔