6

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی۔

کابل جانے والے ایک مسافر کو مشکوک سفری دستاویزات پر آف لوڈ کر دیا گیا۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی کے دوران کابل جانے والے ایک مسافر کو مشکوک سفری دستاویزات پر آف لوڈ کر دیا گیا۔مسافر فرید احمد ولد محمد علی، رہائشی چترال، کام ایئر کی پرواز نمبر RQ928 کے ذریعے کابل جا رہا تھا۔ دورانِ امیگریشن کلیئرنس مسافر کو سیکنڈری پروفائلنگ کے لیے ریفر کیا گیا، جہاں اس کے سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ مسافر افغان شہری ہونے کا مشتبہ ہے۔کارروائی کے دوران مسافر کے قبضے سے افغان تذکرہ بھی برآمد ہوا۔ ایف آئی اے نے مسافر کو آف لوڈ کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا۔ایف آئی اے کی انسانی اسمگلنگ اور جعلی سفری دستاویزات کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں