35

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑچوہدری وسیم افضل راجپوت صاحب نے

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑچوہدری وسیم افضل راجپوت صاحب نے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے دفتر میں شہریوں اور انتظامیہ سے ملاقات کی جہاں انہوں نے شہریوں کو درپیش مسائل سنے اور انہیں فوری طور پر حل کرایا۔ اس موقع پر چیئرمین نے متعلقہ عملے کو عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر کونسلر غلام حسین دیناری، حاجی محمد عرس لاشاری، انجینئر ثناء اللہ جونیجو، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ آصف فرحان خانزادہ، ٹیکسیشن آفیسر ذیشان علی مری اور واٹر سپلائی مینجمنٹ انچارج عبدالستار بروہی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں