8

میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) امیر جماعت اسلامی تحصیل میلسی حاجی محمد ریاض نے کہا ہے کہ

میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) امیر جماعت اسلامی تحصیل میلسی حاجی محمد ریاض نے کہا ہے کہ میلسی کے باسیوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے جماعت اسلامی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر شہر کے مختلف علاقوں میں میٹھے پانی کا سب مرسیبل پمپ ٹینکی سمیت فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے کا پہلا پمپ جامع مسجد محلہ امام آباد ملتان روڈ میلسی میں لگایا گیا ہے جس سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پہلے سب مرسیبل پمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی نائب صدر محمد عرفان بھابھہ، محمد ناصر کھوکھر اور میاں محمد عالمگیر سمیت دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ حاجی محمد ریاض نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پینے کے آلودہ پانی کے استعمال سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ایسے منصوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن عوامی خدمت کے اس منصوبے کا دائرہ مختلف علاقوں میں پھیلائیں گے۔ آخر میں اجتماعی دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں