5

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت رینج آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہید

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت رینج آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہید بینظیر آباد، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز اضلاع کے PDSPs اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں CFMS ریکارڈ اور PSRMS میں مفرور و اشتہاری ملزمان کے ریکارڈ کی ریکنسلی ایشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ تمام اضلاع میں مفرور و اشتہاری ملزمان کے ریکارڈ کو جلد از جلد مکمل طور پر اپڈیٹ کیا جائے تاکہ ڈیٹا میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جدید پولیسنگ کے تقاضوں کے مطابق تمام ریکارڈ کی بروقت اپڈیٹ انتہائی ضروری ہے، جس سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید بہتری آئے گی۔اجلاس میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ مقررہ مدت کے اندر CFMS اور PSRMS ریکارڈ کی مکمل ریکنسلی ایشن کر کے تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر پیش کی جائے۔ ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے اس عمل میں غفلت یا تاخیر برداشت نہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔
ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے مذید کہا کہ ایس بی اے رینج پولیس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مؤثر ڈیٹا مینجمنٹ کے ذریعے جرائم کی روک تھام اور عوام کو بہتر سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں