7

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت پری مون

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت پری مون سون / فلڈ 2026 کے حوالے سے اجلاس، متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت پری مون سون / فلڈ 2026 کے حوالے سے ایک اہم اجلاس آج انکے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات، سیم نالوں، برساتی نالوں اور ڈرینیج سسٹم کی صفائی، نکاسیٔ آب، طبی سہولیات، ریسکیو اقدامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں سے قبل تمام برساتی نالوں، سیم نالوں اور ڈرینیج چینلز کی صفائی کا عمل جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہری علاقوں اور دیہی علاقوں میں بارش کے پانی کی بروقت نکاسی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے اپنی مشینری، عملے اور وسائل کو الرٹ رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کے افسران کو ہدایت کی کہ ممکنہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران اسپتالوں میں ادویات، طبی عملے اور ایمبولینس سروس کی دستیابی یقینی بنائی جائے جبکہ لائیو اسٹاک اور دیگر متعلقہ ادارے بھی حفاظتی اقدامات مکمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے ایل بی او ڈی کے افسران کو تمام سیم نالوں کی صفائی کو تیز کرنے کی بھی ہدایت دیںاجلاس میں متعلقہ افسران نے پری مون سون انتظامات، نکاسیٔ آب کے منصوبوں اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مختلف علاقوں میں صفائی اور نکاسیٔ آب کے کام جاری ہیں اور جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔ اجلاس میں پاک فوج کے آفسر شہیب، ایم ایس پی ایم سی اسپتال ڈاکٹر یار علی جمالی، ڈی ایس پی پولیس عبدالحمید جلبانی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر اعجاز حسین لغاری، ریسکیو انچارج ذیشان زرداری، اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ، محکمہ صحت، ایریگیشن، ایل بی او ڈی، روہڑی کینال، ڈرینیج اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں