9

سکھر( )شاپ کیپر ایسوسی ایشن غریب آباد سکھر کے سرپرست اعلیٰ حاجی اصغر آرائیں،چیئرمین حاجی

سکھر( )شاپ کیپر ایسوسی ایشن غریب آباد سکھر کے سرپرست اعلیٰ حاجی اصغر آرائیں،چیئرمین حاجی محمد ریاض کھوکھر، صدر حاجی عبدالرشید قریشی اور جنرل سیکریٹری حاجی محمد خلیل قادری نے تاجر اتحاد کونسل کو چھوڑ کر آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لئے ان کی جدوجہد قابل ستائش ہے۔اس موقع پر آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تنظیم بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے میں پولیس ناکام نظر آ رہی ہے جبکہ تاجر برادری روزانہ کی بنیاد پر لٹ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیپکو کی جانب سے غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے تاجروں کے کاروبار تباہ کر دیئے ہیں اور حکومت فوری طور پر تاجروں کے مسائل حل کرے۔تقریب سے آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے جنرل سیکریٹری جنید شیخ نے بھی خطاب کیا اور تنظیم میں شامل ہونے والے عہدیداران کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے سرپرست اعلیٰ مولانا عثمان فیضی،چیئرمین گلزار بھٹو وائیس چیئرمین ناظم الدین شیخ سینئر نائب صدر فیاض خان نائب صدر عبد الرشید جوائنٹ سیکریٹری شیر یار راجپوت فنانس سیکرٹری عرفان قریشی حسن گردیزی مہتاب شمسی احمد سومرو سمیت غریب آباد شاپ کیپر ایسوسی ایشن کے نائب صدر حاجی غلام رسول انصاری، محمد علی شیخ، زاہد حسین، اظہر صدیقی، راشد قریشی، محمد اکرم شیخ، نثار دایو، الطاف میمن، محمد یاسین قریشی، محمد عمران ملک، محمد عفی، محمد رحیم، محمد عارف شیخ، حاجی مبین میمن۔ اور شاپ کیپر ایسوسی ایشن غریب آباد کے دیگر عہدیداران و تاجر رہنما بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں