سکھر(بیورورپورٹ)جامعہ اشرفیہ سکھر کے نائب مہتمم حضرت مولانا قاری احمد مصطفی تھانوی نے کہا ہے کہ آپریشن مرَصُوصُ البُنیان (معرکہ حق) کی کامیابی پاکستان کی بہادر افواج، سیکیورٹی اداروں اور پوری قوم کی قربانیوں کا نتیجہ ہے اس کامیاب آپریشن نے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور پاکستان میں امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کیاان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اشرفیہ سکھر کے زیر اہتمام مدرسہ ہذاہ میں آپریشن مرَصُوصُ البُنیان (معرکہ حق) کی کامیابی کی خوشی میں منعقد تقریب سے خطاب کے دوران تقریب میں جامعہ اشرفیہ سکھر کے اساتذہ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جامعہ اشرفیہ سکھر کے نائب مہتمم حضرت مولانا قاری احمد مصطفی تھانوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے متحد رہے گی اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور شہدائے وطن کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
23









