22

سکھر( )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پنا ہ اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سکھر میں سماجی تنظیم شہری اتحاد سکھر کے زیر

سکھر( )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پنا ہ اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سکھر میں سماجی تنظیم شہری اتحاد سکھر کے زیر اہتمام شہریوں کی بڑی تعداد نے مہنگائی کے خلاف ہاتھوں میں پتھر اٹھا کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ریلی نکالی اور نعرے بازی کی ، ریلی و مظاہرے کی قیادت سماجی رہنما عبید اللہ بھٹو ابن آزاد ، مفتی محمد اعظم مہر و دیگر کررہے تھے اس موقع پر مظاہرین نے سینوں پر پتھر باندھ کر حکومتی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو ذہنی دباﺅ کا شکار بنا دیاہے ، حکومت عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ الیکشن وعدوں کے برعکس مہنگائی میں مسلسل اضافہ قابل افسوس ہے ، ایسا لگتا ہے حکمران عوام کو دیوار سے لگا رہے ہیںعوام دشمن پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری کم کی جائیںاوراگر مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں