19

ٹھٹہ رپورٹ عبدالعزیز شیخ ترکی ہاؤسنگ سوس بنیادی سہولتن کی زبوں حالی، مکینوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

ٹھٹہ رپورٹ عبدالعزیز شیخ
ترکی ہاؤسنگ سوس بنیادی سہولتن کی زبوں حالی، مکینوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ترکیہ کی جانب سے پاکستان میں 2010 کے تباہ کن سیلاب متاثرین کے لیے پشاور، ملتان اور ٹھٹہ میں تعمیر کی گئی ترک ہاؤسنگ سوسائٹی، جو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے ضلع ٹھٹہ اور سجاول کے متاثرین کو سیشن کورٹ ٹھٹہ کے توسط سے الاٹ کی گئی تھی، آج بنیادی سہولتن کی بدحالی کا شکار ہو گئی ہے۔ترک ہاؤسنگ سوسائٹی میں مجموعی طور پر 2210 رہائشی مکانات تعمیر کیے گئے تھے، جہاں کشادہ اور خوبصورت گھر، بہترین سڑکیں، پارک، اسکول، بنیادی صحت مرکز، کمیونٹی سینٹر، پانچ شاپنگ سینٹر، بجلی کے لیے علیحدہ فیڈر، متعدد ٹرانسفارمرز، جدید واٹر سپلائی اسکیم اور نکاسی آب کا مؤثر نظام فراہم کیا گیا تھا تاکہ متاثرین کو بہتر زندگی میسر آ سکے۔مکینوں کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ سوسائٹی کی بیشتر سہولیات تباہ حالی کا شکار ہو چکی ہیں۔ شاپنگ سینٹرز مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور ابھی تک باقاعدہ الاٹ نہ کیے جا سکے، جبکہ مبینہ طور پر کچھ عناصر نے پولیس کی ملی بھگت سے دکانوں کے دروازے اور شیشے چوری کر لیے۔رہائشیوں کے مطابق بجلی کا علیحدہ فیڈر بھی ختم کر دیا گیا، جس کے باعث اب بجلی کی فراہمی واپڈا کے رحم و کرم پر ہے۔ نکاسی آب کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے اور صفائی ستھرائی کے لیے ایک بھی خاکروب تعینات نہیں۔شہریوں نے بتایا کہ واٹر سپلائی اسکیم اگرچہ موجود ہے، تاہم ترک کالونی کے پانی کا بڑا حصہ ضلع جیل ٹھٹہ کو فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے باعث مقامی غریب مکین پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں۔علاقہ مکینوں علی اکبر دلوانی آچار ملاح حاجن نوتیار اور دیگر نے مزید شکایت کی کہ سوسائٹی کی حفاظتی چاردیواری مکمل نہ ہونے کے باعث چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ منشیات فروشوں نے بھی علاقے کا امن تباہ کر رکھا ہے۔مکینوں نے رکن صوبائی اسمبلی ، رکن حاجی علی حسن زرداری قومی اسمبلی کےرکن صادق علی میمن صاحب، صوبائی اسمبلی کے میمبرسید ریاض حسین شاھ شیرازی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ترک ہاؤسنگ سوسائٹی میں واٹر سپلائی، بجلی، نکاسی آب، صفائی، حفاظتی چاردیواری اور دیگر بنیادی سہولیات فوری بحال کر کے ہزاروں متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں