6

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل آفس دوڑ میں ڈائنا مک سروے کا

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل آفس دوڑ میں ڈائنا مک سروے کا اندراج کرنے والی خواتین کی اکثریت پریشانی کا شکار،متواتر چکر لگانے اور گھنٹوں انتظار کے بعدبھی حکومتی پروگرام سے مستفید ہونا غریب خواتین کے لئے خواب بن گیا،BISPتحصیل آفس دوڑ میں سروے کے اندراج پر مقرر عملے کی مبینہ نااہلی اور لاپروائی کے سبب اکثر خواتین نااہل،نئے سروے کے اندراج کے لئے ایک سال کا انتظار،تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل آفس دوڑ میں ڈائنا مک سروے میں اندراج نااہل عملے کے سبب انتہائی دشوار ہوگیا ہے،آئے روز سروے بند ہونے کے سبب دور دراز سے آنے والی خواتین کو مایوس واپس جانا پڑتا ہے،بتایا جاتا ہے کہ BISPکی جانب سے مستحق خواتین کو 8171سے ایس ایم ایس کرکے ڈائنا مک سروے میں اندراج کے لئے مقررہ تاریخ کوBISPتحصیل آفس میں جانے کے لئے کہا جاتا ہے،ذرائع کے مطابق مستحق خواتین جب مقررہ تاریخ کو BISPتحصیل آفس دوڑ جاتی ہیں تو اکثر سروے بند ہونے یا سسٹم بند ہونے کا بہانہ کرکے خواتین کو واپس کردیا جاتا ہے،اور جن خواتین کا سروے کیا جاتا ہے کہ ان میں سے اکثریت درست سروے نہ ہونے کے سبب ناہل ہوجاتی ہیں،ذرائع کے مطابق ڈیٹا انٹری آپریٹر لاپروائی کے ساتھ اندراج کرتے ہیں جسکی وجہ سے مستحق خواتین کا ڈائنا مک سروے میں درست اندراج نہیں ہوتا ہے اور خواتین کی اکثریت نااہل ہوجاتی ہیں،اور دوبارہ انکا سروے نہیں ہوتا ہے اور نئے سروے کے لئے انہیں ایک سال کا انتظار کرنا پڑتا ہے،ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل آفس دوڑ میں ڈیٹا انٹری آپریٹر اور ایک نائب قاصد نے اپنی اجاداری قائم کررکھی ہے،اور مستحق خواتین کو مختلف بہانوں سے پریشان کرنا اور بدتمیزی کرنا معمول بن چکا ہے،جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل آفس دوڑ کے مقامی افسران نے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں، شہریوں نے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،ڈی جی BISPسندہ اور ڈائریکٹر BISP شہید بینظیر آباد سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل آفس دوڑ میں قابل اور تجربہ کار ڈیٹا انٹری آپریٹر کی مقرری اور نائب قاصد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں