نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)باندھی میں نادرا آفس نہ ہونے کے سبب شہری مشکلات کا شکار،نادرا حکام سے آفس کے قیام کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق دوڑ تحصیل کے اہم تجارتی شہر باندھی میں نادرا آفس نہ ہونے کی وجہ سے باندھی اور گرد و نواح کے ہزاروں افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،باندھی شہر کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ حاصل ہے اور اسکے آٹھ وارڈ ہیں،جبکہ اطراف میں درجنوں دیہات ہیں،جنکے مکینوں کو طویل فاصلہ طے کرکے دوڑ میں قائم نادرا آفس آنا پڑتا ہے،بتایا جاتا ہے کہ باندھی کے قریبی شہر دریا خان مری اور کوٹ لالو سمیت پکا چانگ تک کوئی بھی نادرا آفس نہیں ہے،جبکہ دریا خان مری سے پھل شہر تک کوئی بھی نادرا آفس نہیں ہے،یہاں کے شہریوں کو 40سے 50کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کرکے نوشہروفیروز جانا پڑتا ہے،اسکے علاوہ دوڑ تحصیل کے علاقے جام صاحب،بچھیری،سٹھ میل،68موری اور تین چک میں بھی نادرا آفس قائم نہیں ہیں،بتایا جاتا ہے کہ باندھی،جام صاحب اور سٹھ میل میں نادرا آفس کے قیام سے ہزاروں افراد مستفید ہونگے،اس وقت تحصیل دوڑ کے ہزاروں افرادنادرا سہولیات کے حصول کے لئے دربدر ہورہے ہیں،ایک جانب انہیں طویل سفر کرنا پڑرہا ہے تو دوسری جانب اضافی اخراجات کا بھی بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے،شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ،چیئرمین نادرا،اور ڈائریکٹر جنرل نادرا سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ باندھی،جام صاحب اور سٹھ میل میں نادرا آفس قائم کیا جائے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]