15

بیو رو چیف و ہا ڑ ی معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کی کامیابی پر میلسی میں شاندار ریلی

بیو رو چیف و ہا ڑ ی معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کی کامیابی پر میلسی میں شاندار ریلی
شہریوں کی بھرپور شرکت، پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین
میلسی معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کی کامیابی پر بلدیہ میلسی کے زیرِ انتظام ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں، سماجی شخصیات، بلدیاتی افسران و اہلکاروں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی حب الوطنی، قومی یکجہتی اور پاک فوج سے اظہارِ محبت کا خوبصورت مظہر بن گئی۔
ریلی کے آغاز سے قبل سابق صوبائی وزیر نعیم خان بھابھہ نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد، بلدیہ میلسی کے افسران، اہلکاروں، سماجی و سیاسی شخصیات مہار عبدالغفار راؤ ریاض حسین ضیاء صدر سٹی پریس کلب میلسی محمد قیصر ممتاز خیرپوری جنرل سیکرٹری رانا عرفان احمد میاں بلال نظامی عامر قریشی سجاد احمد اور دیگر شہریوں کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا جبکہ شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
بعد ازاں نعیم خان بھابھہ نے ریلی کی قیادت کی۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اپنے اختتام تک پہنچی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کی قربانیوں، بہادری اور ملکی سلامتی کیلئے خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ “بنیان المرصوص” کی کامیابی قومی اتحاد، جذبۂ حب الوطنی اور افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ میلسی کے شہریوں نے اس کامیاب ریلی کے ذریعے ثابت کردیا کہ وہ اپنی افواج سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں