10

*‏بنوں میں حالات کشیدہ*

*‏بنوں میں حالات کشیدہ*

*🔥بنوں فتح خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ، فائرنگ کا تبادلہ جاری*

ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے فتح خیل میں پولیس چوکی پر پہلے بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی، جس کے بعد دوسرا خودکش دھماکہ بھی ہوا۔ دھماکوں کے نتیجے میں پولیس چوکی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ قریبی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوکی میں تقریباً 31 اہلکار تعینات تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 7 پولیس اہلکار شہید، 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں