نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کا نوٹس، تھانہ ایئر پورٹ پولیس کی بڑی کارروائی، 48 گھنٹوں میں اندھے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزمان گرفتارشہید بینظیر آباد پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری کارروائی کے نتیجے میں تھانہ ایئر پورٹ کی حدود سے ملنے والی لڑکی کی لاش کا معمہ حل کر لیا گیا۔ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد، جناب سمیر نور چنہ صاحب کے سخت احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے، پولیس نے 48 گھنٹوں کے قلیل وقت میں واردات میں ملوث مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ملزمان کی شناخت محمد مجیب لکھمیر اور صدورو خان لکھمیر سے ہوئی ہے۔دو روز قبل تھانہ ایئر پورٹ کی حدود سے ایک نوجوان لڑکی عالیہ لکھمیر کی گولی لگی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی۔ واقعے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے فوری نوٹس لیا اور ایس ایچ او ایئر پورٹ اور ان کی ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹاسک سونپا۔ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ اور ان کی ٹیم ھیڈ محرر نے جدید تکنیکی وسائل اور پیشہ ورانہ تفتیش کی مدد سے دن رات محنت کی اور محض 48 گھنٹوں کے اندر لڑکی کے قتل میں ملوث اصل ملزمان کو دھرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ مقتولہ کو اس کے دیور اور سسر نے مل کر “کارو کاری” کے جھوٹے الزام کے تحت فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ پر مقدمہ نمبر 84/2026 تحت دفعات 302, 311, 114, 353, 337-Hii, 34 PPC درج کر لیا ہے۔اس کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انسانی جان سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو مکمل کر کے انہیں سخت قانونی انجام تک پہنچایا جا سکے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]