نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)*ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی: تعلقہ پولیس کی بڑی کارروائی ایس ایس پی شہید بینظیر آباد، سمیر نور چنہ کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران تعلقہ پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ایس ایچ او تعلقہ اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر دورانِ سنیپ چیکنگ ایک مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں ممنوعہ “Zara” گٹکا مین پڑی کے 286 پیکٹ برآمد کر لیے گئے۔پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، جس کی شناخت اللہ بخش ولد اربیلو قندرانی (سکنہ ضلع جیکب آباد) کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ضلع کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، جسے تعلقہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ تعلقہ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 71/2026 درج کر لیا گیا ہے، جس میں سندھ گٹکا اینڈ مین پڑی ایکٹ (SGMA) کی دفعات 4/5/8 شامل کی گئی ہیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]