نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) قرآنِ پاک کی بے حرمتی میں ملوث مرکزی ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار — مذہبی مقدسات پر کوئی سمجھوتہ نہیں تھانہ قاضی احمد کی حدود گاؤں گولو ڈاہری میں مسجد کے اندر قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعے نے پورے علاقے کی فضاء کو سوگوار کر دیا۔ اس دلخراش واقعے پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے فوری اور سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ مذہبی مقدسات کی حرمت پر حملہ کرنے والوں کے خلاف قانون آہنی ہاتھوں سے حرکت میں آئے گاایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی خصوصی نگرانی میں ایس ڈی پی او قاضی احمد، ایس ایچ او تھانہ قاضی احمد اور ڈی آئی سی انچارج نے تکنیکی معاونت، انٹیلی جنس معلومات اور مسلسل کوششوں کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم *صیفل ملاح ولد ذوالفقار، سکنہ ضلع ٹھٹہ کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیاملزم کے خلاف *کرائم نمبر 196/2026 زیر دفعہ 295-B PPC کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہےایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے کہا کہ قرآنِ پاک صرف ایک مقدس کتاب نہیں بلکہ مسلمانوں کے ایمان کی روشنی اور دلوں کی دھڑکن ہے۔ اس کی بے حرمتی کرنے والا قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ شہید بینظیر آباد پولیس مذہبی ہم آہنگی اور امن کی محافظ بن کر ہر اس ہاتھ کو روکے گی جو نفرت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کرے گا۔شہید بینظیر آباد پولیس نے واضح کیا ہے کہ مذہبی جذبات مجروح کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی*۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]