وفاقی حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مکمل ختم کرنے کی بات زیرِ غور نہیں۔وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی
اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی حکومت نےبےنظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور شروع کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات صوبوں کے پاس ہیں تو امدادی رقوم بھی صوبوں کو ادا کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ صوبوں کی جانب سے بھی یہ آواز اٹھائی گئی ہے تاہم حکومت کوئی بھی فیصلہ اتحادیوں اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی کرے گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مکمل ختم کرنے کی بات زیرِ غور نہیں۔