فیصل آباد۔۔خالد۔شہزاد۔۔کی رپورٹ
معرکہ بنیان المرصوص فتح مبین ھے۔ملک بھر کی طرح فیصل آبآد میں بھی مختلف تنظیمات نے ریلیاں نکالیں۔مرکزی قومی ھم آئینگی امن کیمٹی کے تحت سوساں روڈ پر ریلی نکالی گی جسکی قیادت صدر علامہ عارف سیالوی۔جنرل سیکرٹری رانا ذوالفقار حمید۔وائس چیرمین وقاص گجر نے کی جبکہ خصوصی شرکت المصطفے فاؤنڈیشن کے وفد نے کی جس میں چیرمین ڈاکٹر خالد حسین ۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔طارق چشتی۔مداح حسین مصطفائی۔محمد اویس مصطفائی۔ابرار ضیاء۔شامل تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ھے۔اور ھمیں اسکی حفاظت اپنی جان سے بڑھ کر کرنی چاھے۔معرکہ بنیان المرصوص دراصل غزوہ ہند کی ابتداء ہے۔اب گائے ماتا کی اولاد کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اس وقت پاکستان کو جو عزت ملی ھے وہ معرکہ بنیان المرصوص کی وجہ سے ملی ھے۔ایک مسلمان کی عزت اور رزق دراصل جہاد سے وابستہ ھے۔ریلی میں پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گے۔آخر میں ریلی کے روح رواں وقاص گجر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
22









