فیصل آباد۔۔۔۔۔۔
نعت رسول مقبول ﷺحضور اکرم ﷺکے ساتھ اظہار محبت کا بہترین ذریعہ ھے۔فیصل آباد میں نعت گو شعراء میں ایک بہت بڑا نام حضرت صائم چشتی رحمة اللہ علیہ کے چھبیسویں (26) سالانہ عرس مبارک کے موقع پر مشاعرہ نعت ومنقبت کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر فیض رسول فیضان آف گوجرانوالہ نے کی جبکہ مہمانان گرامی میں المصطفے فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شہزاد۔فیصل آباد کالمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔ناصر قادری۔میاں سجاد نازش ودیگر تھے۔شعرا ء کرام میں محمد آصف قادری آف میاں چنوں۔پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی ، سید شاہد حسین شاہد
زاہر سرفراز زاہد
پروفیسر محمد ایوب بھٹی
فقیر حسین چشتی
بشارت سردار
قاسم جامی
عمیر لبریز
تبسم قادری
گوہر شیرازی
نعمان خالق
شفیق مرزا
حاشر صدیقی
حافظ حمید اللہ صوفی
حافظ علی رضا عارف
حافظ محمد حسان نامی
میزبان و بانی محفل صاحب زادہ محمد لطیف ساجد چشتی عظیم نعت گو شاعر
نے اپنا کلام پیش کیا۔اس عظیم الشان محفل مشاعرہ کی نقابت معروف شاعر ادیب فیصل آباد کی علمی و ادبی شخصیت پروفیسر ریاض احمد قادری نے کی۔انہوں نے حضرت صائم چشتی رحمة اللہ علیہ کی نعت کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔حضرت صائم چشتی عظیم نعت گو شاعر تھے۔عاشق رسول ﷺاور محب اہلبیت تھے۔آپ کے شاگرد پاکستان بھر میں آپ کے مشن کو جاری رکھے ھوئے ھیں۔ مفتی قاری علی اکبر نقوی نے دعا کروائی۔۔۔۔۔
12









