خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی سی کمپلیکس جوہرآباد میں معرکہ حق کی کامیابی پر ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج سےاظہار یکجہتی کے سلسلے میں پرچم کُشائی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر اور ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب اور ڈی پی او خوشاب کو پنجاب پولیس،ریسکیو1122،سول ڈیفنس اور پیرا فورس کے اہلکاروں نے سلامی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر اور ڈی پی اوخوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے سبز ہلالی پرچم فضا میں بُلند کیا ۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے حوالے سے پرچم کشائی کا مقصد پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ پوری قوم پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ ہمارے فوجی جوان اور دیگر فورسز ملکی دفاع میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنا محاذ سنبھالے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ 9اور 10مئی 2025 کوپاک فوج نے اپنے ملک کا دفاع اور اپنی طاقت کا لوہا منواتے ہوئے مکار دُشمن بھارت کو شکست سے دوچار کیا اور ہمارے سے سات گُنا بڑے ملک بھارت کا غرور خاک میں ملیا میٹ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری پاک افواج نےبھارت کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا اور ملک پاکستان کا نام روشن کیا جسکی دُنیا آج بھی معترف ہے ۔پرچم کشائی تقریب کے موقع پراے ڈی سی جی خوشاب غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، ایڈیشن چارج سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد خان ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سُدھیر احمد مغل ،ریسکیو،1122،سول ڈیفنس، اساتذہ کرام اور ایم سی کے افسران کے علاوہ ڈی سی آفس اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے۔ آخر میں ملک کی قومی سلامتی اور پاک فوج کے لیے خصوصی دُعا کرائی گئی ۔
10









