میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) جمعیت علماء اسلام وہاڑی کے سر پرست اعلی مولانا قاری محفوظ احمد قاسمی نے ممتاز عالم دین شیخ محمد ادریس کی ناحق قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ محمد ادریس شہید کی دینی، علمی اور فکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی اشاعتِ اسلام، دینی تعلیمات کے فروغ اور نوجوان نسل کی اصلاح و تربیت میں صرف کی۔ ان کے دروس، خطابات اور علمی خدمات سے ہزاروں طلبہ اور علماء نے استفادہ حاصل کیا۔مولانا قاری محفوظ احمد قاسمی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شیخ محمد ادریس شہید نہ صرف ایک جید عالم دین تھے بلکہ وہ ایک عظیم معلم، مصلح اور فکری رہنما بھی تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ اتحاد امت، امن، بھائی چارے اور دینی اقدار کے فروغ کا پیغام دیا۔ ان کی شہادت سے علمی و دینی حلقوں میں گہرا رنج و غم پایا جاتا ہے جبکہ ملک بھر کے علماء، طلبہ اور عوام سوگوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ محمد ادریس شہید کی خدمات ایک ادارے کی حیثیت رکھتی تھیں۔ انہوں نے بے شمار طلبہ کو قرآن و سنت کی تعلیم دی اور انہیں دین اسلام کی حقیقی روح سے روشناس کرایا۔ ان کے علمی حلقے، دروس حدیث اور اصلاحی بیانات عوام و خواص میں یکساں مقبول تھے۔ ان کی شخصیت علم، تقویٰ، عاجزی اور اخلاص کا حسین امتزاج تھی اور وہ ہمیشہ حق گوئی اور دینی اصولوں پر قائم رہے۔مولانا قاری محفوظ احمد قاسمی نے مزید کہا کہ ایک جید عالم دین کا اس طرح قتل ہونا انتہائی افسوسناک اور لمح? فکریہ ہے۔ انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعہ کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]