میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) منیس گروپ کے سینیئر رہنماء اجمل خان سگو نے کہا ہے کہ معرکہ? حق
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) منیس گروپ کے سینیئر رہنماء اجمل خان سگو نے کہا ہے کہ معرکہ? حق پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے، جس میں پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے افواجِ پاکستان نے ہمیشہ بے مثال جرات، بہادری اور قربانیوں کی داستانیں رقم کی ہیں۔اپنے بیان میں اجمل خان سگو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر افواج ہر مشکل گھڑی میں قوم کی امیدوں کا مرکز رہی ہیں اور دشمن کو ہر محاذ پر مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیاں اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، جبکہ وطن کے دفاع اور استحکام کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔