سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے بلوچستان میں دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ انہوں نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی بہادری اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال ہے۔ کمشنر نے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔
7









