20

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔رانا محمد ارسلان خان منج

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔رانا محمد ارسلان خان منج

معرکہ حق کو ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔سید خادم حسین شاہ

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان امن و انسانی حقوق کونسل کے سنٹرل چیف آرگنائزر رانا محمد ارسلان خاں منج اور ضلعی آرگنائزر فیصل آباد سید خادم حسین شاہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مسلح افواجِ پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں آپریشن“بنیان المرصوص”کے دوران پیشہ ورانہ مہارت، منظم حکمتِ عملی اور جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔معرکہ حق”کو ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔وطن کے عظیم شہداء، غازیوں کو ان کی بے مثال قربانیوں اور جرات و بہادری پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے حکومت کی موثر خارجہ پالیسی کو سہراہتے ہوئے کہا کہ ریاست،اداروں،عوام کے درمیان اعتماد کا مضبوط تعلق ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔پاکستان امن و انسانی حقوق کونسل بانی و مرکزی چیئرمین رانا محمد سعید راشد منج کی قیادت میں ملک میں امن، استحکام، سلامتی، ترقی، خوشحالی،انسانی حقوق کے تحفظ اور پاکستان کی سربلندی کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں